ایشیا کپ، سپر فور میں آج پاکستان اور بنگلہ دیش مد مقابل ہوں گے

55 / 100

فوٹو : فائل

لاہور: ایشیا کپ، سپر فور میں آج پاکستان اور بنگلہ دیش مد مقابل ہوں گے، پہلے سپر فور میچ کےلیے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے.

آج کے میچ کیلئے پلیئنگ الیون میں لیفٹ آرم اسپنر محمد نواز کی جگہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1699072772335661393?t=stkIw7SLwZZAsu2TlUT8iA&s=19

سُپر فور مرحلے کا پہلا میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں دن ڈھائی بجے کھیلا جائے گا۔

ٹیم میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان، فہیم اشرف، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

Comments are closed.