اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش ،موسم خوشگوار
فائل:فوٹو
اسلام آباد: راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک سمیت دیگر شہروں میں تیز ہواوٴں کے ساتھ موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔
اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹنے سے موسم خوشگوار ہو گیا جس کے باعث شہریوں کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے، اٹک اور گردونواح میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بنوں، کوہاٹ، پشاور، سوات، ایبٹ آباد، ہری پور، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، اٹک، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
Comments are closed.