تحریک انصاف کے صدرچوہدری پرویزالہٰی رہا ئی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار

50 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے صدرچوہدری پرویزالہٰی رہا ئی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار،پرویز الہٰی کو پولیس لائینز کے مرکزی دروازے سے گرفتار کیا گیا۔

پرویز الہٰی کو اے ٹی ایس اور سادہ ملبوس اہلکار گرفتار کر کے لے گئے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج ہی پرویز الٰہی کو رہا کرنے کے احکامات جاری کئیے تھے۔

ترجمان پولیس کی طرف سے بتایا گیاہے کہ چوہدری پرویزالہٰی کو تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا،پولیس نے مقدمہ نمبر 3/23 میں گرفتار کر لیا۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی تھری ایم پی اے کے تحت گرفتاری کالعدم قرار، فوری رہائی کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست پر سماعت کی۔

پرویز الہٰی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے یکم ستمبر کو پرویز الہٰی کی رہائی کا حکم دیا، لاہور ہائیکورٹ نے صدر پی ٹی ا?ئی کو کسی بھی اور کیس میں گرفتار کرنے سے روکا، اسلام آباد پولیس نے لاہور ہائیکورٹ کے آرڈر کو فرسٹریٹ کرنے کیلئے سابق وزیراعلیٰ کو گرفتار کیا۔

وکیل پرویز الہٰ نے مزید کہا کہ سابق وزیراعلیٰ کو لاہور پولیس سے چھین کر اسلام آباد لایا گیا، سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے اٹھا کر گاڑی میں ڈالا، لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

بعد ازاں اسلام ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دے کر فوری رہائی کا حکم دے دیا۔

Comments are closed.