بھارتی اوپنرزنے شاہین ونسیم کے سامنے پے بسی کا غصہ نیپال پر اتار دیا

53 / 100

فوٹو: ٹوئٹر بی سی سی آئی

پالی کیلے: بھارتی اوپنرزنے شاہین ونسیم کے سامنے پے بسی کا غصہ نیپال پر اتار دیا، ایشیاکپ میں گروپ اے کے اہم میچ میں نیپال 10 وکٹوں سے شکست دے دی، روہت شرما 74اور شبھمان گل 67 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

دونوں اوپنرز نے 20 اوورز میں7 اعشاریہ 15 کی اوسط سے 147 رنز بنا کر نیپال کے خلاف فتح حاصل کرلی، بارش سے متاثرہ ہونے کے باعث میچ کے اوورز اور ہدف کو محدود کردیا گیا تھا۔

بارش سے قبل بھارت کو جیت کےلیے 231 رنز کا ہدف ملا تھا، تاہم بارش کے باعث اوورز کی کٹوتی کے بعد 23 اوورز میں 145 رنز کا ہدف دے دیا۔

پالی کیلے گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر نیپال کو بیٹنگ کی دعوت دی،نیپال کے اوپنرز نے پہلی وکٹ پر ہی 65 رنز کی پارٹنرشپ بنائی، جہاں 38 رنز بنانے کے بعد کوشال بھرتل آؤٹ ہوئے۔

نپیال کی طرف سےآصف شیخ 58 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے تو گلشن جھا نے 23 اور دپیندرا سنگھ نے 29 رنز بنا کر ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا۔

https://twitter.com/BCCI/status/1698760420771975250?t=9o5zdrHYsq4SM6O9pvJMKg&s=19

نیپالی ٹیم 144 کے مجموعے پر 6 وکٹوں سے محروم ہوئی تو سومپال کامی نے 48 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو 230 کے ہندسے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا،
نیپال کی ٹیم 49ویں اوور میں آل آؤٹ ہوئی۔

بھارت کی جانب سے رویندرا جاڈیجا اور محمد سراج نے 3،3جبکہ محمد شامی، ہاردیک پانڈیا اور شردل ٹھاکر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بھارتی ٹیم نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو تیسرے اوور کی پہلی گیند کے کھیل تک پہنچنے کے ساتھ ہی میدان میں بارش شروع ہوگئی جس کے بعد میچ روک دیا گیا۔

بارش کے بعد دورباہ میچ کا آغاز ہوا تو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت بھارت کو جیت کےلیے 23 اوورز میں 145 رنز کا ہدف ملا جو کہ بھارت نے21 ویں اوور کی پہلی بال پر حاصل کرلیا۔

Comments are closed.