زمبابوے کے سابق کپتان 49 سالہ ہیتھ سٹریک انتقال کر گے

57 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

بلاوایو: زمبابوے کے سابق کپتان 49 سالہ ہیتھ سٹریک انتقال کر گے،ان کی فیملی کی طرف سے سوشل میڈیا پر ہیتھ سٹریک کی وفات کی تصدیق کی گی ہے۔

ہیتھ سٹریک 1993ء سے 2005ء کے دوران زمبابوے کے لیے 65 ٹیسٹ اور 189 ون ڈے کھیلنے والے سابق کپتان طویل عرصے سے جگر کے کینسر سے لڑ رہے تھے۔

 ہیتھ سٹریک کے اہلیہ نے اپنے اکاؤنٹ پر مداحوں سے دُکھ خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج صبح 3 ستمبر 2023 بروز اتوار، میری زندگی کی سب سے بڑی محبت اور میرے خوبصورت بچوں کے والد کا انتقال ہوگیا ہے۔

چند روز قبل زمبابوے کے سابق فاسٹ باؤلر ہنری اولونگا نے سٹریک کے انتقال کا اعلان کیا تھا، جس کے چند گھنٹے بعد ہی ان کے کپتان کے پیغام کے بعد اس کی تردید کی گئی تھی۔

زمبابوے کے شہر بلاوایو میں پیدا ہونے والے ہیتھ سٹریک نے ٹیسٹں زمبابوے کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا، انہوں نے 28.14 کی اوسط سے 216 وکٹیں حاصل کیں۔

جبکہ ٹیسٹ میچوں میں 22.35 کی اوسط اور ایک سنچری اور 11 نصف سنچری کی مدد سے 1990 رنز بنائے۔ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں ہیتھ سٹریک نے 29.82 کی اوسط سے 239 وکٹیں حاصل کیں۔

 انھوں نے 28.29 کی اوسط اور 13 نصف سنچریوں کی مدد سے 2,943 رنز بنائے۔ بطور کپتان انہوں نے 68 ون ڈے میچوں میں زمبابوے کی قیادت کی جس میں 18 میں فتح حاصل کی اور 47 ہارے جبکہ تین بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔ 21 ٹیسٹ میں ہیتھ سٹریک کی قیادت میں زمبابوے نے 4 میچز میں فتح حاصل کی جب کہ 11 ہارے اور 6 ڈرا رہے۔

Comments are closed.