تحریک انصاف والا حربہ جماعت اسلامی پر بھی استعمال، مظاہرین کیخلاف مقدمہ درج

52 / 100

فوٹو:فائل

پشاور: تحریک انصاف والا حربہ جماعت اسلامی پر بھی استعمال، مظاہرین کیخلاف مقدمہ درج، بجلی بلز کے خلاف احتجاج کرنے پر جماعت اسلامی کیخلاف پشاور میں مقدمہ درج کیا گیا.

پولیس نے گزشتہ روز بجلی کے زائد بلوں کیخلاف احتجاج کے دوران زبردستی دکانیں بند کروانے پر جماعت اسلامی کی ضلعی قیادت کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین کی مدعیت میں درج مقدمے میں زبردستی دکانیں بند کروانے کے الزام میں جماعت اسلامی کی ضلعی قیادت سمیت11 کارکنان نامزد کیے گے ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق کارکنان نے گزشتہ روز زبردستی اشرف روڈ پر دکانیں بندکرائیں، دکانیں بعد نہ کرنے پر جماعت اسلامی کارکنان نے دکانداروں کو دھکمیاں دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جماعت اسلامی کی کال پر بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف کراچی اور لاہور سمیت کئی شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی۔

بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف جماعت اسلامی کی کال پر ملک گیر ہڑتال دیکھنے میں آئی، کراچی، حیدرآباد، لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں بڑے بازار اور تجارتی مراکز بند رہے.

Comments are closed.