بارش کے باعث پاک بھارت میچ بے نتیجہ ختم، پاکستان سپر فور میں پہنچ گیا

55 / 100

فوٹو:ٹوئٹر 

پالے کیلے: بارش کے باعث پاک بھارت میچ بے نتیجہ ختم، پاکستان سپر فور میں پہنچ گیا، بارش نے شکست سے بچا لیا اور پاکستان انڈیا میچ بے نتیجہ ختم کر دیا گیا، بھارتی بیٹنگ کے بعد شروع ہونے والی بارش نے پاکستان کو ہدف کے تعاقب کا موقع نہ دیا اور ایمپائرز نے بارش کے باعث میچ ختم کرنے کا اعلان کردیا.

بھارت کو پاکستانی پیس بیٹری نے266 تک محدود رکھا،میچ بارش نے روک دیا،ایشیا کپ میں گروپ اے کے اس میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کےلیے 267 رنز کا ہدف دے دیا۔

ٹاس جیتنے کے بعد بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما اور شبمن گل نے اوپننگ کی ، جب پانچویں اوور کا کھیل جاری تھا توبارش کے باعث میچ روکنا پڑا،تب سکوربورڈ پربغیر کسی نقصان کے15 کا ہندسہ درج تھا۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1697978223785853351?t=bgXyY2VFtOzwUBHzhUOyiA&s=19

میچ دوبارہ شروع ہوا تو شاہین آفریدی نے فوراً ہی پاکستان کو پہلی کامیابی دلاتے ہوئے بھارتی کپتان کو 11 رنز پر بولڈ کردیا،شاہین آفریدی نے اننگز کے 5ویں اوور میں 15 رنز پر بھارت کی پہلی وکٹ حاصل کی۔

اننگز کے 6 اعشاریہ 3 اوور میں شاہین آفریدی نے 27 رنز پر بھارت کی دوسری وکٹ بھی حاصل کی جب انہوں نے ویرات کوہلی کو 4 رنز پر کلین بولڈ کردیا۔

بھارت کی تیسری وکٹ حارث رؤف نے 48 رنز پر حاصل کی جب انہوں نے شریاس ایئر کو 14رنز پر کیچ آؤٹ کروایا،شبمن گل اور ایشان کشن نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھانے کی کوشش کی تاہم 66 کے مجموعے پر گِل کو حارث رؤف نے بولڈ کردیا، انہوں نے 10 رنز بنائے۔

پانچویں وکٹ پر ایشان کشن اور ہاردیک پانڈیا نے اپنی ٹیم کےلیے ریسکیو عمل شروع کیا اور ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 138 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر بڑے ٹوٹل کی گھنٹی بجادی۔

دونوں بیٹرز نصف سنچریاں ممکمل کرنے کے بعد سنچری کی جانب گامزن تھے کہ حارث رؤف نے بلآخر 38ویں اوور میں اس خطرناک پارٹنرشپ کو توڑ دیا،انہوں نے ایشان کشن کو کیچ آؤٹ کروایا، کشن نے 81 گیندوں پر 82 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

شاہین آفریدی نے اپنے آٹھویں اوور میں پہلے ہاردیک پانڈیا اور پھر رویندرا جاڈیجا کو بھی پویلین کی راہ دکھا دی،ہاردیک پانڈیا نے دباؤ کے باوجود 87 رنز کی زبردست اننگز کھیلی جبکہ رویندرا جدیجا نے 14 رنز بنائے۔

اگلے ہی اوور کی پہلی گیند پر نسیم شاہ نے شردل ٹھاکر کو کیچ آؤٹ کروا کر بھارت کے بڑے ٹوٹل کی جانب سفر کو بریک لگادی۔

اختتامی لمحات میں جسپریت بومرا نے 16 رنز بنا کر ٹیم کو 266 کے مجموعے تک پہنچا دیا۔ 49ویں اوور میں نسیم شاہ نے پہلے کلدیپ یادیو اور پھر جسپریت بومرا کو کیچ آؤٹ کروایا۔

پاکستان کی جانب سے تمام 10 وکٹیں فاسٹ بولرز نے لیں۔ شاہین آفریدی 4 جبکہ حارث رؤف اور نسیم شاہ نے 3،3وکٹیں حاصل کیں،بھارتی اننگز کے بعد اسٹیڈیم میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس کے باعث میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا اور میچ بغیر نتیجہ ختم کر دیا گیا۔

پاکستان ٹیم
بھارت کے خلاف آج بابر اعظم، شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان، محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف میچ کھیلیں گے۔
بھارتی ٹیم
بھارت کی ٹیم میں آج کے میچ کے لیے روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، ایشان کشن، شریاس ائیر، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، شردل ٹھاکر، جسپرت بمراہ، محمد سراج اور کلدیپ یادیو شامل ہیں

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1697898575873593528?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1697898575873593528%7Ctwgr%5Ea50186c8f73bb53a18b807644a2a277faf1918bb%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FCricket%2F752046

ٹاس کے موقع پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی بیٹنگ کرتے، ایونٹ میں ٹاپ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

روہت شرما نے کہا کہ اچھا سکورکر کے پاکستان پر دباوٴ بڑھائیں گے، بھارتی ٹیم میں 3 فاسٹ باوٴلر اور تین سپنرز شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستانی پلیئنگ الیون کا اعلان گزشتہ شب کردیا گیا تھا جس کے مطابق ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

دوسری جانب پاک بھارت ٹاکرے کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد سٹیڈیم میں موجود ہے

قبل ازیں پالے کیلے سٹیڈیم کے اطراف میں بھی مسلسل بارش ہوئی  جس کے پیش نظر گراؤنڈز سٹاف نے فیلڈ کو کور کردیا گیا تھا تاہم اب بارش رکنے کے بعد کورز ہٹا دیے گئے ہیں ۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ کے مقابلوں میں 18 ویں بار آج پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہے ، پہلے میچ میں بڑے مارجن سے جیتنے والی قومی ٹیم کا مورال بھی بلند ہے۔

Comments are closed.