پاک بھارت ٹاکرا،دنیا بھرکے شائقین کرکٹ کی توجہ کامرکز بن گیا
فائل:فوٹو
.کولمبو: آج ایشیا کپ 2023ء کے گروپ میچ میں دنیا بھر کے شائقین کرکٹ نے بھی پاک بھارت میچ پر نظریں جمالیں
یوں توپاکستان اور بھارت کا کرکٹ میچ ہو تو نہ صرف وہ مقابلہ دونوں ملکوں کی توجہ کا مرکز ہوتا ہے بلکہ دنیائے کرکٹ بھی پوری طرح اس میچ پر اپنی نظریں جمالیتی ہے۔
ایسے ہی ایک بڑے مقابلے کے لیے روایتی حریف آج ایشیا کپ 2023ء کے گروپ میچ میں کینڈی میں دو، دو ہاتھ کرنے جارہے ہیں، ایشیائی کرکٹ میں دو سب سے بڑی ٹیمیں پاکستان اور روایتی حریف بھارت مدمقابل آرہی ہیں۔
یہ ون ڈے فارمیٹ کا ایشیا کپ ہے، اس میں آخری مرتبہ دونوں کے درمیان ہونے والے مقابلوں میں پاکستان دونوں میچ میں شکست کھا گیا تھا۔
اس مرتبہ پاکستانی ٹیم نئے عزم کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے، اس مقابلے کی آخری تیاریوں کے طور پر گرین شرٹس نے بھرپور پریکٹس کی، کپتان بابر اعظم بھی بھارت سے دو، دو ہاتھ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
ادھر بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی اس معرکے کے لیے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیاا، ان کے کپتان روہت شرما پاکستانی ٹیم اور ان کے پیس اٹیک کے معترف ہیں۔
روہت شرما کا کہنا ہے کہ پاکستانی فاسٹ باوٴلرز بہترین ہیں، جن کا سامنا کرنا چیلنج سے کم نہ ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ آج دوپہر اڑھائی بجے شروع ہو گا۔
Comments are closed.