ایشیا کپ کا ہائی وولٹیج پاک بھارت ٹاکرا آج سری لنکا میں ہوگا،جوش و خروش عروج پر
فوٹو: فائل
اسلام آباد: ایشیا کپ کا ہائی وولٹیج پاک بھارت ٹاکرا آج سری لنکا میں ہوگا،جوش و خروش عروج پر، ایک بڑے مقابلے کےلیے روایتی حریف آج ایشیا کپ 2023ء کے گروپ میچ میں کینڈی میں دو، دو ہاتھ کرنے جارہے ہیں۔
بھارت کیخلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے ایشیائی کرکٹ میں دو سب سے بڑی ٹیمیں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کا یہ میچ فائنل سے قبل فائنل کی اہمیت کا حامل ہے۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1697691185593323677?t=ieBs3cB5137LrLaRSj3yew&s=19
یہ ون ڈے فارمیٹ کا ایشیا کپ میں آخری مرتبہ دونوں کے درمیان ہونے والے مقابلوں میں پاکستان دونوں میچ میں شکست کھا گیا تھا تاہم ماہرین کے مطابق اس بار پاکستان کی ٹیم انڈیا سے بہتر ہے۔
مقابلے کی آخری تیاریوں کے طور پر گرین شرٹس نے کی بھرپور پریکٹس کی، کپتان بابر اعظم بھی بھارت سے دو، دو ہاتھ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
Pakistan and India players meet up ahead of Saturday's #PAKvIND match in Kandy ✨#AsiaCup2023 pic.twitter.com/iP94wjsX6G
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 1, 2023
دوسری جانب بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی اس معرکے کے لیے ٹریننگ سیشن میں حصہ کیا، اُن کے کپتان روہت شرما پاکستانی ٹیم اور اُن کے پیس اٹیک کے معترف ہیں۔
روہت شرما کا کہنا ہے کہ پاکستانی فاسٹ بولرز بہترین ہیں، جن کا سامنا کرنا چیلنج سے کم نہ ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہفتے کی دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔
Comments are closed.