تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہٰی عدالتی حکم کے باوجود دوبارہ گرفتار

55 / 100

فائل:فوٹو
لاہور: اسلام آباد پولیس نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب و تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہٰی عدالتی حکم کے باوجود دوبارہ گرفتار کر لئے گئے، پولیس نے انھیں اسلام آباد منتقل کر دیا. 

ذرائع کے مطابق چودھری پرویز الہٰی کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو ظہور الہٰی روڈ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

وفاقی پولیس چودھری پرویز الہٰی کو گرفتار کرکے اسلام آباد روانہ ہوگئی، اسلام آباد منتقلی خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق چودھری پرویز الہٰی کو اسلام آباد لے جا کر اڈالہ جیل میں 3 ایم پی او کے تحت بند کیا جائے گا۔

Comments are closed.