بنوں میں فوجی قافلے پر خود کش حملہ،9 جوان شہید ،5 زخمی ہوگئے
فوٹو: فائل
راولپنڈی: بنوں میں فوجی قافلے پر خود کش حملہ،9 جوان شہید ،5 زخمی ہوگئے،ایک موٹرسائیکل سوار خودکش بمبار نے جانی خیل بنوں میں فوجی قافلے پر حملہ خودکش حملہ کیا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق نائب صوبیدار صنوبر علی سمیت 9 جوانوں شہید جب کہ 5 فوجی زخمی ہوئے،حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کی جا رہی ہے،سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
بیان میں کہا گیاہے کہ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
Comments are closed.