ماہرہ خان نے شادی اور طلاق کے معاملے پر خاموشی توڑ دی
فائل:فوٹو
لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی سپرسٹار ماہرہ خان نے شادی اور طلاق کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔اداکارہ نے بتایا کہ ہماری شادی بہت کم عمری میں ہوئی تھی اور ہم دونوں ایک دوسرے سے مختلف انسان تھے اس رشتے کو ختم کرنا مشکل تھا، شادی ختم ہونے کے بعد ابتدائی کچھ سال بہت تکلیف دہ تھے۔
اداکارہ ماہرہ خان حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے نشیب و فراز، کیریئر اور شادی و طلاق کے معاملے پر کھل کر گفتگو کی۔
انہوں نے دوران شو بتایا کہ علی عسکری سے پہلی شادی پسند کی تھی لیکن شادی کے بعد جب بیٹا (اذلان) پیدا ہوا تو اس وقت اندازہ ہوگیا تھا کہ ہماری شادی مزید زیادہ عرصے نہیں چل سکتی،مگر مجھ پر شادی قائم رکھنے کا دباوٴ تھا، جب کسی سے محبت ہوتی ہے تو آپ کی کوشش ہوتی ہے کہ آپ کا رشتہ بچ جائے۔
ماہرہ کا کہنا تھا کہ ہماری شادی بہت کم عمری میں ہوئی تھی اور ہم دونوں ایک دوسرے سے مختلف انسان تھے، اپنی زندگیوں میں آگے بڑھنے کے بعد احساس ہوا کہ ہم ایک ساتھ نہیں رہ سکتے، اس رشتے کو ختم کرنا مشکل تھا، شادی ختم ہونے کے بعد ابتدائی کچھ سال بہت تکلیف دہ تھے۔
اداکارہ نے بتایا کہ علی عسکری سے شادی ختم کرنا مشکل فیصلہ تھا، لیکن ہم نے طے کرلیا تھا کہ ہم دونوں کی اولین ترجیح ہمارا بیٹا ہوگا۔
Comments are closed.