جنوبی افریقا،جوہانسبرگ میں 5 منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی ، 63 افراد ہلاک
فائل:فوٹو
جوہانسبرگ :جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں 5 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 63 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہو گئے۔ یہ عمارت بے گھر افراد کی رہائش گاہ تھی جو انہیں لیز پر دی گئی تھی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جوہانسبرگ میں عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے اور انتظامیہ کی جانب سے آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق عمارت میں آگ لگنے کے واقعے میں ایک بچے سمیت 63 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہیں۔
جوہانسبرگ ایمرجنسی مینجمنٹ سروس کے ترجمان کے مطابق جمعرات کی صبح لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ایمرجنسی حکام کے مطابق متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ عمارت میں ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔
@CityofJoburgEMS Firefighters are currently attending to a building on fire in @CityofJoburgZA CBD corner Delvers, Alberts street at this stage 10 people confirmed dead and multiple patients treated on scene transported to various health care facilities for further medical care pic.twitter.com/20b6NXaHvF
— Cojems Spokesperson (@RobertMulaudzi) August 31, 2023
سربراہ ایمرجنسی مینجمنٹ سروس کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے 20 سالہ پروفیشنل کیرئیر میں ایسی خوفناک آتشزدگی نہیں دیکھی۔انہوں نے بتایا کہ یہ عمارت بے گھر افراد کی رہائش گاہ تھی جو انہیں لیز پر دی گئی تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ امدادی کارکنوں کو عمارت میں امدادی کارروائی کے دوران مشکلات کا سامنا ہے جبکہ امدادی کارکن عمارت کی تمام منزلوں پر آپریشن کر رہے ہیں کیونکہ اندر مزید لوگ بھی پھنسے ہو سکتے ہیں۔
Comments are closed.