سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی کردیاگیا

52 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی کردیاگیا، ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان بھارت میں جی 20 اجلاس میں شرکت کےلئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان نے 10 ستمبر کو 6 گھنٹے کےلئے پاکستان آنا تھا اور شیڈول کے مطابق 6 گھنٹے کراچی میں قیام کرنا تھا لیکن آب نہیں آرہے۔

ذرائع کا کہنا ہے شہزادہ محمد بن سلمان نے دورہ پاکستان میں بڑی امداد کااعلان کرنا تھا، کرنا تھا تاہم اب دورہ ملتوی کردیا ہے ۔

نجی ٹی وی نیونیوز کے مطابق شہزاد ہ محمد بن سلمان کے دورہ ملتوی ہونے کے حوالے سے ابھی فوری طورپر کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔
جاری ہے

 

واضح رہے بھارت میں اگلے ماہ 7 ستمبر سے 10 ستمبر تک جی 20 گروپ کااجلاس ہونا ہے اور اس میں شرکت کےلئے سعودی وزیراعظم محمد بن سلمان بھارت بھی جانا ہے۔

ذرائع کے حکومت کی طرف سے ابھی تک دورہ ملتوی ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ کوشش کی جارہی ہے کہ محمد بن سلمان شیڈول کے مطابق پاکستان سے ہوتے ہوئے انڈیا جائیں۔

محمد بن سلمان آخری بار تحریک انصاف کے دورمیں فروری 2019 کو پاکستان آئے تھے جب یہاں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان وزیراعظم پاکستان تھے تب عمران خان ان کی گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے انھیں وزیراعظم ہاوس تک لے کر آئیں گے۔

Comments are closed.