ایشیا کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کاآغاز،ٹیمیں سٹیڈیم پہنچ گئیں
فائل:فوٹو
ملتان: ایشیا کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کاآغاز ہوگیا ۔جس میں پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکارہ تھریشالہ گرونگ پرفارم کریں گی ٹیمیں سٹیڈیم پہنچ گئیں۔
ایشیا کپ کا کچھ دیر بعد آغاز، ٹیمیں سٹیڈیم پہنچ گئیں، افتتاحی تقریب شروع ہوگئی ہے جس میں پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکارہ تھریشالہ گرونگ پرفارم کریں گی۔
ایشیا کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے پاکستان میں ہورہا ہے، پہلے میچ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں مدمقابل ہو رہی ہیں۔
.@CricketNep are all set for their Asia Cup debut.#AsiaCup2023 pic.twitter.com/bvHD54K0nW
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 29, 2023
ٹورنامنٹ کے آغاز پر ملتان اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے، ملتان سٹیڈیم میں شائقین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور خاص کر نوجوان بہت پر جوش ہیں.
ملتان اسٹیڈیم کے گیٹ آج صبح ساڑھے 11 بجے کھول دیے گے تھے افتتاحی تقریب کے بعد آتش بازی کا مظاہرہ ہوگا جس کے بعد ٹاس اور پھر میچ شروع ہو جائے گا۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ کے پہلے میچ کے لیے پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان بھی کردیا ہے، قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں اور افغانستان کیخلاف جن 3 کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا تھا ان کی واپسی ہوئی ہے۔
Comments are closed.