آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکارہ تریشالہ گرنگ ایشیا کپ کی افتتاحی تقریب میں آواز کاجادو جگائیں گی

46 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: پاکستان کی نامور گلوکارہ آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکارہ تریشالہ گرنگ ایشیا کپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی۔

ایشیاکپ کا آغاز آج سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا جہاں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ گلوکارہ آئمہ بیگ اور تریشالہ گرنگ میچ سے قبل خصوصی تقریب میں مشترکہ طور پر فن کا مظاہرہ کریں گی۔ تقریب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

 

ایشیا کپ کی افتتاحی تقریب، آئمہ بیگ کے ساتھ نیپالی گلوکارہ پر فارم کریں گی  – MM NEWS URDU

ایشیاکپ کے گروپ ’اے‘ میں میزبان پاکستان سمیت نیپال اور بھارت کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ ’بی‘ بنگلا دیش۔ افغانستان اور سری لنکا پر مشتمل ہے۔

ایشیاکپ کے 4 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے اور فائنل سمیت 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔ بھارت 50 اوور کے ایشیا کپ میں بطور دفاعی چیمپئین اترے گا۔

یاد رہے کہ اس قبل ایشیاکپ 2018 میں منعقد ہوا تھا۔

Comments are closed.