قائم مقام امریکی نائب سیکرٹری آف سٹیٹ کا نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی سے ٹیلیفونک رابطہ

41 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: قائم مقام امریکی نائب سیکرٹری آف سٹیٹ ویکٹوریہ نولینڈ کا نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ترجمان امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دوران گفتگو وکٹوریہ نولینڈ نے جلیل عباس جیلانی کو ان کی تقرری پر مبارک باد دی، دونوں رہنماوٴں نے امریکہ پاکستان تعلقات کو مزید وسیع کرنے پر بات چیت کی۔

ترجمان کے مطابق دونوں رہنماوٴں کا پاکستان کے معاشی استحکام، خوشحالی اور آئی ایم ایف کے ساتھ رابطوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ نگران وزیرخارجہ نے بروقت، آزادانہ اور شفاف انتخابات کی اہمیت پر گفتگو کی۔

Comments are closed.