جموں کشمیر کی ریاست کو بحال کرنے کا ٹائم فریم مانگ لیا گیا
فوٹو: اسکرین گریب
اسلام آباد: جموں کشمیرپرقبضہ کرنے پرمودی سرکارعدالتی کٹہرے میں ،غیرقانونی قبضہ کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ نے بھارتی حکومت سے جموں کشمیر کی ریاست کو بحال کرنے کا ٹائم فریم مانگ لیا گیا
بھارتی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کو بتایا گیا کہ جموں و کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنا عارضی ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ بھارتی حکومت ریاست جموں کشمیر کی خصوصی حثیت کو کب بحال کرےگی؟
عدالت کا آئندہ سماعت پربھارتی حکومت کوجواب جمع کرانےکاحکم،دفعہ 370 کی منسوخی کو چیلنج دینے والی درخواستوں کی سماعت منگل کو دوبارہ شروع ہوئی تھی۔
مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ نے جولائی کے آغاز میں پانچ رکنی بینچ تشکیل دیا تھا۔
چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چور کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی آئینی بینچ آرٹیکل 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت 11 جولائی کو شروع کی تھی۔
واضح رہے کشمیر کی متنازعہ حثیت کے باوجود مودی سرکار نے اس کی خصوصی حثیت ختم کی حالانکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر ایک مسلمہ متنازعہ علاقہ ہے.
کشمیریوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا پاکستان کے ساتھ، اس پر استصواب رائے ہی قانونی عمل ہے۔
Comments are closed.