حبا بخاری کی شوہر کیساتھ محبت بھری گفتگو موزوں بحث بن گئی

46 / 100

فوٹو: فائل

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور و خوبرو اداکارہ حبا بخاری کی سوشل میڈیا پر شوہر آریز احمد کے ساتھ ہونے والی گفتگو صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

اداکار آریز احمد نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں بازو پر پٹی باندھے دیکھا جا سکتا ہے، تصویر بارے خیال کیا جارہا ہے کہ انہوں نے اپنے کسی نئے پراجیکٹ کے موقع پر لی گئی تصویر مداحوں کیساتھ شیئر کی ہے۔

 

حبا بخاری نے آریز سے کر شرط پر نکاح کیا

 

تصویر کے کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ "محبت اس سے کرو جو تمھارے لیے گولی کھا سکتا ہو، وہ کہتے ہیں ناں ’’آئی وِل ٹیک آ بلیٹ فور یو (I will take a bullet for you)”

مذکورہ پوسٹ پر اداکار کی اہلیہ حبا بخاری نے کمنٹ کر کے پوچھا ’واقعی؟‘ ، جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’کوئی شک ہے آپ کو ؟، حبا نے کہا کہ ” کہہ دو گے تو یقین ہو جائے گا” ، اس پر احمد نے حبا کا دل جیتنے والا ایک جملہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "آپ آزما لیں”۔

سوشل میڈیا پر اس اداکار جوڑی کے مداحوں کی جانب سے محبت بھرے ان سوال جواب پر مشتمل کمنٹس کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے جبکہ چند صارفین اس گفتگو پر دونوں کو "اٹینشن سیکر” بھی کہہ رہے ہیں۔

Comments are closed.