عمران خان کی توشہ خانہ کی سزا اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کردی، رہائی کا حکم

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی توشہ خانہ کی سزا اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کردی، رہائی کا حکم، ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں کل محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا.

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں
گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے زبانی طور پر مختصر فیصلہ سنایا اور چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کی درخواست منظور کی اس کے ساتھ ہی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا.

عدالت نے پی ٹی آئی کے وکلا سے کہا کہ تحریری فیصلے میں سزا معطلی کی وجوہات بتائی جائیں گی،

واضح رہے کہ 5 اگست کو اسلام آباد کی ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے بعد انہیں لاہور سے گرفتار کرکے اٹک جیل میں قید کیا گیا۔

ٹرائل کورٹ سے سزا کے نتیجے میں الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو الیکشن میں حصہ لینے کے لیے پانچ سال کے لیے نااہل قرار دیا۔

ہائیکورٹ میں گزشتہ روز عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی سزا کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی تھی.

Comments are closed.