چینی کی برآمد پرپابندی عائد ،بڑھتی قیمت کے باعث فیصلہ کیا گیا
فوٹو: فائل
اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی کی برآمد پرپابندی عائد ،بڑھتی قیمت کے باعث فیصلہ کیا گیاملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث چینی برآمد کرنے کی فوری منظوری دی گئی۔
نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی صدارت میں ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت قومی غذائی تحفظ کی جانب سے چینی کی برآمد پر پابندی کے حوالے سے سمری پیش کی گئی۔
اجلاس میں ملک میں چینی کے ذخائر قیمتوں اور استعمال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی وزارت خزانہ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت فوڈ سیکورٹی کی سمری پر برآمد کے حوالے سے10 اگست سے منظوری دی۔
ملک میں چینی کے ذ خائر استعمال اور قیمتوں کے حوالے سے ریگولر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی وزارت خزانہ کے مطابق ای سی سی نے وزارت فوڈ سیکورٹی کو ملک میں چینی کے زخائر مستحکم رکھنےکی ہدایت کی۔
اس کے ساتھ ساتھ چینی کی سمگلنگ کے حوالے سے اقدامات کی بھی ہدایت کی گئی جبکہ ملک میں گندم کے ذخائر اور قیمتوں کے بارے بھی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق رواں ماہ کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 20 روپےکا اضافہ ہوا ہے اور چینی کی فی کلو قیمت 160 سے بڑھ کر 170 روپے ہوگئی ہے۔
Comments are closed.