لیبیا کی وزیرخارجہ اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات کرنے پر برطرف کر دی گئیں

50 / 100

فوٹو: فائل

طرابلس: لیبیا کی وزیرخارجہ اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات کرنے پر برطرف کر دی گئیں،لیبیا کے وزیراعظم عبدالحامد نے نجلہ منگوش کو برطرف کرکے اس ملاقات کی تحقیقات کا حکم دیا تھا لیکن وہ ملک چھوڑ کر ترکیہ جاچکی ہیں۔

اسرائیل کی طرف سے بیان جاری کیا گیا تھا کہ وزیر خارجہ ایلائی کوہن نے پچھلے ہفتے لیبیا کی ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔

لیبیا کی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی حکام کے ساتھ باقاعدہ ملاقات نہیں ہوئی، اٹلی کی وزارت خارجہ کے ایک اجلاس میں غیر رسمی آمنا سامنا ہوا تھا۔

بیان کے مطابق اس گفتگو میں کسی معاہدے کیلئے کوئی بات نہیں ہوئی، ہم اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو مسترد کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

برطرف ہونے والی لیبیا کی وزیر خارجہ نجلہ منگوش کا کہنا ہے کہ ملاقات کیلئے وزیراعظم عبدالحامد نے ہدایت دی تھی۔

ادھراسرائیل کے وزیر خارجہ ایلائی کون کا کہنا ہے کہ میں نے نجلہ منگوش سے دونوں ملکوں کے تعلقات سے استعفیٰ دینے کی بات کی تھی۔

یہ ملاقات اٹلی کے وزیر خارجہ انٹونیو تجانی نے کروائی جس میں زراعت اور پانی کی قلت پر قابو پانے کیلئے اسرائیلی معاونت کی بھی ہوئی۔

یاد رہے اس سے قبل اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا اور لیبیا کے وزیراعظم عبدالحامد نے جنوری 2022 میں ملاقات کی تھی۔

لیبیا اور اسرائیل کے باضابطہ سفارتی تعلقات نہیں ہیں، اسرائیل کے بیان کے بعد عرب ملک میں احتجاجی مظاہرے ہوئے جس پرلیبیا کے وزیراعظم نے ایکشن لیا۔

Comments are closed.