خیبر پختونخوا میں تمام تر مخالفت کے باوجود پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

54 / 100

فوٹو:فائل

پشاور:خیبر پختونخوا میں تمام تر مخالفت کے باوجود پی ٹی آئی نے میدان مار لیا، غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف نے تمام سیاسی جماعتوں کو پیچھے چھوڑ دیا.

ضمنی بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی14 نشستوں پر کامیاب قرار پائی جبکہ جمعیت علماء اسلام نے 6، جماعت اسلامی نے 5 اور عوامی نیشنل پارٹی نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، پیپلز پارٹی 2 اور ٹی ایل پی 1 نشست پر کامیاب رہی۔

ضمنی انتخابات میں اکثریت 40 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں جن کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میں بھی اکثریت پی ٹی آئی کے حامی ہیں تاہم مخالفانہ ہواہوں کے سبب پارٹی ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑا.

ضمنی بلدیاتی انتخابات میں تمام 72 نشستوں کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں، صوبے کے 21 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کا انعقاد کیا گیا.

صوبے میں جہاں جہاں ضمی انتخابات ہوئے ہیں ان میں پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، ایبٹ آباد شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ہری پور، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، اپر دیر، لوئر دیر، باجوڑ کی نشستوں پر بھی پولنگ ہوئی.

Comments are closed.