پاکستان کاافغانستان کیخلاف وائٹ واش مکمل،ونڈے کی عالمی نمبرون ٹیم بن گئی

50 / 100

فوٹو: ٹوئٹر

کولمبو:پاکستان کاافغانستان کیخلاف وائٹ واش مکمل،ونڈے کی عالمی نمبرون ٹیم بن گئی، 269 رنزہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 209 رنز پر ہمت ہار کر 59 رنز سے شکست کھا گئی،مجیب الرحمان کی دھواں دار نصف سنچری کی مزاحمتی اننگز بھی پڑوسی ملک کے کام نہ آئی۔

دوسری بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی طرف سے رحمان اللہ گرباز5، ریاض حسن 34، ابراہیم زداران صفر،حشمت اللہ 13، شاہداللہ 37،گلبدین نائب صفر، محمد نبی 3،راشد خان 16، فرید 17 اورفضل حق فاروقی 6 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے.

افغان سپنر مجیب الرحمان نے باولنگ کے علاوہ بیٹنگ کے بھی جوہر دکھائے اور 37 بالزپر64 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور5 چوکے شامل تھے۔

پاکستان کی طرف سے شاداب خان نے 3،شاہین شاہ ، محمد نواز اور فہیم اشریف نے 2،2 وکٹیں حصال کیں، ایک آغا سلیمان کے حصے میں آئی۔

اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان ایک روزہ میچز میں عالمی نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی ہے جب کہ عالمی نمبر ون رہنے والے آسٹریلیا کو دوسرے نمبر پر دھکیل دیاہے اسی طرح شاہین شاہ بھی عالمی نمبر ون باولر بن گئےہیں۔

اس سے قبل پاکستان نے افغانستان کو جیت کے لیے 269 رنز کا ہدف دے دیا،سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری تیسرے اور آخری ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم نے مقرررہ 50 اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے،محمد رضوان نے 67 اور بابراعظم نے 60 رنز کی اننگز کھیلی، محمد رضوان نے اپنی اننگز میں ایک چھکا اور 6 چوکے لگائے جب کہ بابراعظم کی اننگز میں ایک چھکا اور 4 چوکے شامل تھے۔

آغا سلمان نے 38، محمد نواز نے 30، فخر زمان نے 27 رنز کی اننگز کھیلی، امام الحق 13، سعود شکیل 9، شاداب خان 3 اور فہیم اشرف 2 رنز بناسکے۔

افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب نے 2 ، فرید احمد نے 2، فضل حق فاروقی، مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آج قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئیں، ٹیم میں محمد نواز، فہیم اشرف، وسیم جونیئر اور سعود شکیل کو شامل کیا گیا ہے، سعود شکیل کا یہ ڈیبیو میچ ہے۔

ٹاس کے موقع پرگفتگو میں کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ آج کے میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف،نسیم شاہ، آل راؤنڈر افتخار احمد اور اسامہ میر کو آرام دیاگیا ہے۔

Comments are closed.