ون ڈے سیریز ، آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان کی افغانستان کے خلاف بیٹنگ جاری

45 / 100

فائل:فوٹو
کولمبو: :ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان کی افغانستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔پاکستان نے افغانستان کے خلاف 17 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان 60 رنز بنالیے، قومی ٹیم کو 52 رنز کے مجموعی سکور پر دوسرا نقصان اٹھانا پڑا۔

امام الحق کو 13 رنز پر گلبدین نائب نے آوٴٹ کیا، اس سے قبل اوپنر فخر زمان بھی 27 رنز بنا کر گلبدین نائب کا شکار بنے، اس وقت کریز پر کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان موجود ہیں۔

قبل ازیں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور افغانستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ آج پہلے 10 اوور مشکل ہوں گے، زیادہ سے زیادہ رنز بنا کر افغان ٹیم پر دباوٴ بڑھائیں گے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میچ کے لیے ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی ہیں، سعود شکیل، فہیم اشرف، محمد نواز اور وسیم جونیئر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ حارث روٴف، نسیم شاہ، افتخار احمد اور اسامہ میر کو آرام دیا گیا ہے۔

ادھر افغانستان کے آل راوٴنڈر عظمت اللہ عمرزئی سائیڈ سٹرین کی وجہ سے میچ سے باہر ہو گئے، آل راوٴنڈر گلبدین نائب کو آج ہونے والے میچ کے لیے افغان ٹیم میں شامل کر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان کو دو صفر سے برتری حاصل ہے ، آج کا یہ میچ جیت کر پاکستان ٹیم ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر آ جائے گی۔

Comments are closed.