سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرفتار، دو لاکھ ڈالر مچلکے جمع کرانے کے بعد ضمانت پر رہا

FILE PHOTO: U.S. President Donald Trump departs on travel to the Camp David presidential retreat from the South Lawn at the White House in Washington, U.S., May 1, 2020. REUTERS/Carlos Barria/File Photo
45 / 100

فائل:فوٹو

واشنگٹن: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کے کیس میں گرفتاری دے دی۔ٹرمپ کی جانب سے دو لاکھ ڈالر مچلکے جمع کرانے کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 کے صدارتی انتخابات میں ریاست جارجیا کے انتخابی نتائج کو بدلنے کی کوشش کے کیس میں گرفتاری پیش دی جس کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

مقدمے میں گرفتاری دینے کے لیے سابق امریکی صدر جمعرات کی شام اٹلانٹا کی فلٹن کاوٴنٹی جیل پہنچے۔ فلٹن جیل میں صدر ٹرمپ کی قیدیوں کے لباس میں تصاویر بنائی گئیں۔

امریکا کی تاریخ میں کسی سابق صدر کی جیل میں تصاویر جن کو ’مگ شاٹ ‘ کہا جاتا ہے بنوانے کا یہ پہلا موقع ہے۔ پچھلے پانچ مہینوں میں چوتھی بار صدر ٹرمپ کو گرفتارکیا گیا اور ان کے خلاف باضابطہ طور پر کرمنل مقدمہ چلایا گیا۔

ٹرمپ کی جانب سے دو لاکھ ڈالر مچلکے جمع کرانے کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔امریکا کی تاریخ میں کسی بھی سابق صدر پر فوجداری جرائم کا الزام نہیں لگا تاہم ٹرمپ چار مختلف مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور ان پر مجموعی طور پر 91 الزامات ہیں۔

Comments are closed.