پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے ہرا دیا
فائل:فوٹو
ہمبنٹوٹا:پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے ہرا دیا، بات ایک بار پھر نسیم شاہ اور فضل حق فاروقی پر آئی نسیم شاہ نے ایک بار پھر پاکستان کو فتح دلا دی.
پاکستان نے میچ کی سیکنڈ لاسٹ بال پر قصہ تمام کردیا، پاکستان 9 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز کا ہدف حاصل کر لیا، امام الحق 91،بابراعظم 53 اور شاداب خان 48 رنز بنا کر نمایاں رہے.
تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں افغان ٹیم کے اوپنرز رحمان اللہ گرباز کے 150 رنز کی اننگز کی بدولت افغانستان نے 300 کا ہندسہ حاصل کیا لیکن قسمت ایک بار پھر ان پر نا مہربان رہی اور ایک جیتا ہوا میچ آخر میں ہار گئے.
پاکستان نے پہلے 2 میچز جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے اب ہفتہ کے روز بابراعظم کلین سویپ کیلئے میدان میں اتریں گے اور جیت گئے تو پاکستان ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بن جائے گی.
https://twitter.com/cricketpakcompk/status/1694770527171461464?t=yAijh4iWttarGCrnbikkBA&s=19
اس سے قبل ہمبنٹوٹا میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے میچ میں افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف اچھی کارکرگی دیکھانا چاہتے ہیں، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
پہلے ون ڈے میں ریٹائر ہرٹ ہونے والے رحمت شاہ اور عظمت اللہ عمرزئی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں انکی جگہ ریاض حسن اور شاہد کمال کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیریز اپنے نام کریں۔
دونوں ٹیمیں ایشیاکپ اور ورلڈکپ جیسے میگا ایونٹس کی تیاریوں کے سلسلے میں سیریز کھیل رہی ہیں، تینوں میچز کی میزبانی افغان بورڈ سری لنکا میں کررہا ہے۔
اس سے قبل پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں 5 ون ڈے انٹرنیشنلز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جس میں قومی ٹیم کامیاب رہی۔
دوسرے ون ڈے میں پاکستان کی ٹیم میں کپتان بابراعظم، امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، افتخار احمد، ا?غا سلمان، شاداب خان، اسامہ میر، شاہین شاہ ا?فریدی، نسیم شاہ اور حارث روٴف شامل ہیں۔
افغانستان کی ٹیم میں کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زادران، ریاض حسن، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی، شاہد کمال، عبدالرحمان اور اکرام علی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغان ٹیم کو 142 رنز کے بڑے مارجن سے زیر کیا تھا۔
Comments are closed.