امریکی کرنسی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی
فائل:فوٹو
کراچی: امریکی کرنسی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 61 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 300 روپے 25 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 299 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔جب کہ اوپن مارکیٹ میں گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں اچانک اضافہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں ڈالر 6 روپے بڑھ کر 312 روپے پر بند ہوا تھا۔
ادھر پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
آج 159 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروباری دن کا آغاز ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 47578 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، بعد میں مارکیٹ میں تیزی رہی ، جس کے نتیجے میں 528 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 47946 پوائنٹس کی سطح پر ہے۔
Comments are closed.