بالی ووڈ سٹارز سے پاکستانی اداکاراؤں کی ملاقات

45 / 100

فوٹو:فائل

کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکاراؤں کی بالی ووڈ کے معروف سٹارز سنیل شیٹھی اور نرگس فخری کے ساتھ امریکا میں ملاقات ہوئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

حال ہی میں امریکا میں پاکستان شوبز انڈسٹری اور بالی ووڈ کے اداکار و اداکاراؤں کی ایک میچ کے دوران آپس میں ملاقات ہوئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ صنم بلوچ، اشنا شاہ اور شائستہ لودھی بھارتی اداکارہ نرگس فخری کے ساتھ موجود ہیں جبکہ یہ ایک ہی ٹیم کو سپورٹ کر رہی ہیں۔

ایک اور تصویر میں شائستہ لودھی اور صنم بلوچ بالی ووڈ سٹار سنیل شیٹھی کے ساتھ موجود ہیں۔، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان کرکٹ سٹار شاہد آفریدی اور سنیل شیٹھی کی ملاقات کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

Comments are closed.