پاکستان نے افغان کو142 رنز سے ہرادیا، پڑوسی ٹیم 59 رنز پر ڈھیر ہوگئی

پاکستانی باؤلرز کے تاثرات

53 / 100

فوٹو: پی سی بی 

ہمبنٹوٹا:پاکستان نے افغان کو142 رنز سے ہرادیا، پڑوسی ٹیم 59 رنز پر ڈھیر ہوگئی ، صرف 2 افغان کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہو سکے ، حارث روف کے تیز رفتار باولنگ کے سامنے نہ ٹھہر سکے، فاسٹ باولر نے5 کھلاڑی آوٹ کئے۔

پاکستان کی طرف سے دیئے گئے202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کے پہلے 4 رنز پر 3 کھلاڑی آوٹ ہوئے،35 پر آدھی ٹیم پویلین لوٹی تھی جب کہ 59 رنز پر پوری ٹیم آوٹ ہوگئی اور پورے20 اوورز بھی نہ کھیل سکے۔

افغانستان کی طرف سے رحمان اللہ گرباز 18 اورعظمت اللہ عمرزئی 16 رنز بنا کر نمایاں رہے باقی پلیئرز آتے اورجاتے رہے،ابراہیم زدران، رحمت شاہ،حشمت اللہ شہیدی اورراشد خان صفر کی خفت کا شکار رہے۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1694021165478797463?t=QtuzfddW9bgcwdou3pVX3A&s=19

حارث رؤف نے 18 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین لوٹایا۔ شاہین آفریدی نے 2 جبکہ نسیم شاہ اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پہلا ایک روزہ،افغانستان کیخلاف پاکستان ٹیم 201 رنز بنا کر آوٹ، افغان باولرز نے پاکستانی بیٹرز کو کھل کرنہ کھیلنے دیا وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1694053056550445455?t=1I-wnC4kuUN0xGkUIm0KRA&s=19

ہمبنٹوٹا میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،فاسٹ بولر فضل حق فاروقی نے اوپنر فخر زمان کو 2 رنز پر آوٹ کیا۔

اس کے بعد مجیب الرحمان نے بابر اعظم کو صفر پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے پاکستان ٹیم کو مشکلات میں اضافہ کیا،تیسری وکٹ 40 رنز پر گری جب محمد رضوان 21 رنز بنا کر 7.5 اوورز میں مجیب کی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1694011169806385360?t=GT_PKAbGyd9ZmWdHpIMifQ&s=19

آغا سلمان بھی صرف 7 رنز بناسکے۔ وکٹ کی دوسری جانب موجود امام الحق کا ساتھ دینے کےلیے افتخار احمد کیریز پر آئے تو دونوں کے درمیان 50 رنز کی شراکت بنی۔

افتخار 112 کے مجموعی اسکور پر 30 رنز بنا کر آوٹ ہوئےاس کے بعد امام الحق اور شاداب خان کے درمیان 40 رنز کی پارٹنرشپ بنی اور ٹیم نے150 کا ہندسہ پار کرایا، اسی دوران امام الحق 61 رنز بنا کرچلتے بنے۔

اسامہ میراورشاہین آفریدی 2،2 رنز بنا کرآوٹ ہوئے، نویں وکٹ پر شاداب خان اور نسیم شاہ نے 35 رنز جوڑ کر ٹیم کا ٹوٹل 200 کے قریب کیا۔ شاداب خان 39 رنز بنا کر 198 کے مجموعے پر رن آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کے 201 رنز پر آخری آؤٹ ہونے والے بلے باز حارث رؤف تھے جو ایک رن بناسکے۔ دوسری جانب نسیم شاہ 18 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نے 3، محمد نبی اور راشد خان نے دو دو جبکہ رحمت شاہ اور فضل حق فاروقی نے ایک ایک وکٹ لی۔

Comments are closed.