تحصیل آٓلائی میں چیئرلفٹ پر پھنسے بچوں سمیت تمام 8 افراد کو بحفاظت اتار لیا

51 / 100

فوٹو:اسکرین گریب

بٹگرام :بٹگرام کی تحصیل آٓلائی میں چیئرلفٹ پر پھنسے بچوں سمیت تمام 8 افراد کو بحفاظت اتار لیا گیا ،پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز مقامی کیبل ایکسپرٹس کی مدد سے ریسکیو آپریشن مکمل ہوا.

چیئرلفٹ پر موجود جن افراد کو ریسکیو کیا گیا ان میں عرفان ولد امریز،نیاز محمد ولد عمر زیب،رضوان ولد عبد القیوم،گلفراز ولد حکیم داد اورشیر نواز ولد شاہ نظر،ابرار ولد عبدالغنی ، عطااللہ ولد کفایت اللہ اوراسامہ ولد محمد شریف شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام میں چیئر لفٹ کی کیبل ٹوٹنے سے 9 سو فٹ کی بلندی پر پھنسے اسکول کے طلبا کو ریسکیو کرنے کے لیے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر الائی کے علاقہ میں پہنچ گئے تھے ۔

  ریکی کا عمل مکمل کرنے کے بعد بڑے محتاط انداز میں ایک سوچے سمجھے طریقے سے ریسکیو آپریشن سرانجام دیا تاہم اسے مقامی لوگوں کی مدد سے مکمل کیا گیا ۔ چیئر لفٹ میں پھنسے ہوئے افراد کے لیے ریسکیو آپریشن کی غرض سے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بٹگرام پہنچ گیا ہے۔

ہیلی کاپٹر سلنگ آپریشن کے لیے ریکی کررہا ہے کیونکہ چیئر لفٹ کی تین میں سے دو تاریں ٹوٹ چکی ہیں اور ہیلی کاپٹر سے پیدا ہونے والے ہوا کے دباوٴ سے بچ جانے والی اکیلی تار کے ٹوٹنے کا خدشہ بھی ہے۔ اس لیے ہیلی کاپٹر سے ریسکیو آپریشن کو انتہائی محتاط انداز میں سر انجام دینے کی کوشش کی جائے گی۔

ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ بٹگرام کے مطابق واقعہ دورافتادہ علاقے الائی میں پاشتو کے مقام پر آج صبح ساڑھے 6 بجے پیش آیا ہے۔ لفٹ کی کیبل ٹوٹنے کی اطلاع پر والدین اور اہل علاقہ بڑی تعداد میں نزدیکی مقامات پر پہنچ گئے ہیں۔ تاہم فاصلہ زیادہ ہونے اپنی مدد آپ کے تحت کسی قسم کی کارروائی سے قاصر تھے۔

پہاڑی اضلاع میں روڈ اور پل کی سہولت نہ ہونے کے باعث ڈولی چیئر لفٹ کا استعمال عام ہے، جہاں بچے اور اساتذہ بھی اسکول جانے کیلیے اسی چیئر لفٹ کو استعمال کرتے ہیں۔

ریسکیو افسر شارق ریاض نے بتایا کہ انہیں صبح چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹنے کی اطلاع ملی تھی جس پر فوری طور پر ٹیمیں روانہ کر دی گئیں ہیں۔ ’ چیئر لفٹ کی کیبل اس وقت ٹوٹی ہے جب لفٹ درمیان میں تھی۔ لفٹ میں 6بچے اور 2 اساتذہ پھنسے ہوئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مذکورہ واقعہ کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 ڈیزاسٹر ٹیم بٹگرام سے الائی پہنچ گئی ہیں۔ ریسکیو افسر شارق ریاض کے مطابق ریسکیو ٹیمیں موقع پرامدادی کارروائی میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔

کمشنر ہزارہ ڈویژن نے این ڈی ایم اے سے ہیلی کاپٹر بھیجنے کی درخواست کی ہے اور اس ضمن پی ڈی ایم اے اور سیکریٹری ریلیف سے بھی رابطہ کیا تھا۔

دوسری جانب نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی بٹگرام میں پاشتو کے مقام پر چیئر لفٹ میں پھنسے 8 افراد کے فوری ریسکیو کی ہدایت کی ہے ۔وزیرِ اعظم نے این ڈی ایم اے ، پی ڈی ایم اے، اور تمام متعلقہ ریسکیو اداروں کو تمام تر وسائل بروئے کار لا کر طالب علموں اور اساتذہ کو ریسکیو کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پہاڑی علاقوں میں موجود ایسی تمام چیئر لفٹس پر حفاظتی انتظامات یقینی بنانے اور خستہ حال اور حفاظتی معیار پر پورا نہ اترنے والی چیئرلفٹس کو فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔

ادھرنگراں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے بٹگرام کے علاقہ آلائی میں چیئرلفٹ کی کیبل ٹوٹنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری سے فوری طور چئیر لفٹ میں پھنسے افراد کو بحفاظت ریسکیو کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پراقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

Comments are closed.