اسلام آباد: جڑانوالہ واقعہ کی درخواست سپریم کورٹ میں مقرر کرکے ملتوی کر دی گئی، سپریم کورٹ میں جڑانوالہ واقعے سے متعلق درخواست آج سماعت کے لیے مقرر ہو کی گئی تھی۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بینچ نے منگل 22 اگست کو کیس کی سماعت کرنا تھی۔
بتایا گیا ہے کہ سانحہ جڑانوالہ کیس ہیومن رائٹس سیل کو پولیس رپورٹ نہ ملنے کے باعث ملتوی کیا گیا ہے اب رپورٹ ملنے کے بعد درخواست کی سماعت متوقع ہے.
درخواست گزار سیموئل پیارے نے کہا کہ مجھے سپریم کورٹ آفس نے بتایا کیس منگل سماعت کیلئے مقرر ہے، دوبارہ سپریم کورٹ نے آگاہ کیا ابھی واقعہ پر ہیومن رائٹس سیل کو رپورٹ نہیں ملی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ دفتر نے بتایا رپورٹ نہ ملنے کے سبب کل سماعت نہیں ہو سکے گی، تاہم ابھی تک سماعت کی نئی تاریخ سامنے نہیں آئی۔
Comments are closed.