پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا
فوٹو : ٹوئٹر
لاہور: پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا، 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا آج سے سری لنکا میں آغاز ہو گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ سے قبل دونوں ٹیمیں 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں مد مقابل ہوں گی۔
اب تک پاکستان اور افغانستان کے درمیان 4 میچز کھیلے گئے ہیں اور تمام میں پاکستان کی ٹیم فاتح رہی ہے، افغانستان کی ٹیم گزشتہ کچھ عرصے سے پہلے کے مقابلے میں اب بہتر کھیل پیش کر رہی ہے۔
"Very excited for the cricket ahead"
🗣️ Pakistan captain @babarazam258 looks ahead to the Afghanistan series as he advises his players to keep their self-belief
Read more ➡️ https://t.co/ec1jznbuIQ#AFGvPAK pic.twitter.com/8FdLTZOi5R
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 21, 2023
پاکستان کے خلاف افغانستان کوئی میچ تو نہ جیت سکی لیکن 2019 ورلڈکپ میں پاکستان کو ٹف ٹائم دے چکی ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی میچز جیت چکی ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے دو میچز ہمبنٹوٹا اور آخری کولمبو میں کھیلا جانا ہے، سیریز کا پہلا ون ڈے کل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1:30 بجے شروع ہو گا۔
Comments are closed.