سمندری طوفان "ہلیری ” کا امریکا سے ٹکرانے کا الرٹ جاری

8 / 100

فوٹو:فائل

کیلیفورنیا:امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے ہلیری نامی سمندری طوفان کے پیش نظرجنوبی حصے میں سیلاب کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ممکنہ سمندری طوفان کی وجہ سے شدید بارش اور سیلاب کی توقع ہے ۔ اس حوالے سے حکام نے کہا ہے کہ کیلیفورنیا میں111 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل سکتی ہے ، لاس اینجلس، سان ڈیاگو، جنوبی کیلیفورنیا، نیواڈا اور ایریزونا میں بھی بارش متوقع ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیلیفورنیا کے شمال میں تمام تر عوامی سرگرمیاں اور سکولز بھی بند کر دیئے گئے ،جبکہ میکسیکو کے دوسرے سب سے بڑے شہر، تیجوانا میں حکام نے زیادہ خطرے والے علاقوں میں لوگوں سے عارضی پناہ گاہوں میں جانے کی تاکید کر دی ہے۔

امریکی نیشنل ویدرسروس کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹے میں پورے سال کی بارش ہونے کا امکان اور سمندری طوفان پیشگوئی کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

Comments are closed.