شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں دہشت گرد حملے میں11افراد جاں بحق

51 / 100

فوٹو : سوشل میڈیا

شوال: خیبرپختونخواہ کے ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں دہشت گرد حملے میں11افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 2 شدید زخمی بتائے جاتے ہیں۔

میڈیا پر ڈپٹی کمشنر ریحان گل کے حوالے سے رپورٹ ہوا ہے کہ دہشت گردوں نے ایک گاڑی کو باردوری مواد سے اڑایا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 11 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

متعلقہ حکام کے مطابق گاڑی میں کل 16 مزدور سوار تھے، دھماکے میں 2 افراد شدید زخمی ہوئے، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کواسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

دہشتگرد حملے میں جاں بحق افرادکا تعلق جنوبی وزیرستان کی تحصیل مکین اور وانا سے تھا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق جاں بحق
ہونے والے افراد پیشے کے اعتبار مزدور تھے جبکہ زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ اطلاع ملتے ہیں پولیس اور امدادی رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب گل میرکوٹ کی شاہراہ پر ایک گاڑی میں تقریباً 16 مزدور جارہے تھے کہ نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے سڑک کے کنارے نصب بم کے قریب پہنچتے ہی زو دار دھماکہ ہوگیا

دھماکے کے نتیجے میں 11افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلیے قریبی اسپتال روانہ کیا گیا.

بتایا گیا ہے کہ واقعے میں 3 مزرودوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں، سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

Comments are closed.