پرینیتی چوپڑا نے اپنی خوبصورت آواز سے مداحوں کے دل جیت لیے
فائل:فوٹو
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے ایک بار پھر اپنی خوبصورت آواز سے مداحوں کے دل موہ لئے ۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام اکاوٴنٹ پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ کسی سٹوڈیو کے اندر گانا گنگنا رہی ہیں۔
اداکارہ نے مشہور زمانہ گانے ’دلداریاں‘ کا انتخاب کیا اور اسے اس قدر خوبصورتی سے گنگنایا کہ سوشل میڈیا صارفین بھی تعریف کئے بنا نہ رہ سکے۔
https://twitter.com/ParineetiChopra/status/1692420803953131579?t=aZIDlB2RBSCl4SlctmeqAw&s=19
ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے پرینیتی چوپڑا نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ کیا یہ گانا صرف پیارا ہی ہے؟ اس سے قبل پرینیتی چوپڑا نے کوک سٹوڈیو 14 کے مقبول گانے ’تو جھوم‘ گنگنا کر بھی مداحوں پر سحر طاری کیا تھا۔
Comments are closed.