ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹ اورکویسٹ میڈیکل کمپلیکس کے درمیان معاہدہ

50 / 100

ثوبان افتخار راجہ

اسلام آباد:ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹ اورکویسٹ میڈیکل کمپلیکس کے درمیان معاہدہ ہو گیا ہے جس کے تحت جرنلسٹس کو صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ، ڈیجیٹل میڈیا سے منسلک صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے، صدر ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹ ایسوسی ایشن فیصل تارڑ کا عزم.

تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹ ایسوسی ایشن اور اسلام آباد کے معروف میڈیکل کمپلیکس کے درمیان صحت کی سہولیات کے حوالے سے معاہدہ طے پایا، ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے صدر فیصل تارڑ سیکرٹری جنرل ثاقب علی راٹھور اور کویسٹ میڈیکل کمپلیکس کی جانب سے سی ای او کویسٹ میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹر نعمان سعید نے معاہدے پر دستخط کیے.

اس معاہدے کےمطابق ڈیجیٹل میڈیا سے منسلک صحافیوں اور انکی فیملیز کے لیے لیبارٹری ٹیسٹ پر پچاس فیصد رعایت، ریڈیالوجی جس میں ایکسرے، ای سی جی ، ایم آر آئی، سی ٹی سکین اور الٹراساؤنڈ پر 35 فیصد رعایت دی جائے گی اس کے علاؤہ ہسپتال سروسز پر 10 فیصد رعایت ہو گی۔

اس موقع پر صدر ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹ ایسوسی ایشن فیصل تارڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ڈیجیٹل میڈیا ایک عالمی حقیقت بن چکا ہے اور اس شعبے سے وابستہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گئے.

کہا یقیناً صحت کا شعبے پر مہنگائی کا بہت زیادہ اثر ہوا ہے جس وجہ سے علاج معالجہ بھی مہنگا ہو گیا ہے ، اس معاہدے سے ڈیجیٹل میڈیا کے دوستوں کو سہولت میسر آئے گی۔ ہمارا کام لوگوں کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنا ہے، ہم عملی کام پر یقین رکھتے ہیں۔

مرکزی نائب صدر ساجد گوندل ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ہمیں دوسروں کے لیے سہولیات فراہم کرنے میں مدد کرنا ہے ، میڈیا پر قدغنیں لگائی جاتی ہیں ، صحافی بے روزگار ہو جاتا ہے اس کے گھر میں جب کوئی بیمار ہوتا ہے تو ہزار بار سوچتا ہے کہاں لے کر جاؤں.

یہ ایک بہترین اقدام ہے، ہم شکرگزار ہیں سی ای او ڈاکٹر نعمان سعید کے جنہوں نے صحافیوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ سیکرٹری جنرل ثاقب علی راٹھور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کویسٹ میڈیکل کمپلیکس ہمیشہ سے صحافیوں کے لیے اپنی خدمات پیش کرتا رہا ہے.

انھوں نے کہا کہ یہ ایک بہترین اداراہ ہے جس میں تمام شعبوں کے مستند ڈاکٹرز موجود ہیں، ایک چھت تلے تمام تر سہولیات مہیا ہو رہی ہیں، کویسٹ میڈیکل کمپلیکس صحافی دوستوں کے لیے سہولت ہے۔معاہدے کی تقریب کویسٹ میڈیکل کمپلیکس میں ہوئی.

تقریب میں ڈیجیٹل میڈیا کے صحافیوں نے شرکت کی جن میں وسیم ہاشمی، سید شاہد وحید ہاشمی،وسیم قریشی، سلمان خان، نجم الدین ، طارق خان،ہارون قریشی، اقرا لیاقت، طیب گوندل،راجہ احسان،ملک راشد نذیر، ثوبان افتخار راجہ اور شیراز راٹھور شامل تھے۔

Comments are closed.