ایم ڈی کیٹ والوں کے لئے اچھی خبر، امتحان میں دو ہفتوں کی تاخیر،نئی تاریخ10 ستمبر مقرر

46 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد :ویٹر پر جاری ٹرینڈ #DELAYMDCAT2023 وفاقی وزارت صحت تک پہنچ گیا۔ ایم ڈی کیٹ والوں کے لئے اچھی خبر، ایم ڈی کیٹ میں دو ہفتوں کی تاخیر کا فیصلہ۔نئی تاریخ دس ستمبر ہو گی۔

سیکرٹری وزارت صحت نے ایم ڈی کیٹ دس ستمبر کو منعقد کرانے کی ہدایت کر دی ۔ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا۔

گزشتہ وفاقی حکومت کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ ایم ڈی کیٹ ملک بھر میں ستائیس اگست کو منعقد کیے جانے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ ڈیلے ایم ڈی کیٹ کا ٹرینڈ وزارت صحت تک پہنچ گیا۔ایم ڈی کیٹ میں دو ہفتوں کی تاخیر کا فیصلہ طلبا کی جانب سے کم وقت میں تیاری ممکن نہ ہونے کے پیش نظر کیا گیا۔

وفاقی حکومت نے پی ایم ڈی سی کو ستائیس اگست کو ایم ڈی کیٹ کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ جس پر طلبا نے ٹویٹر پر خوب آواز اٹھائی اور ٹویٹر پہ ٹاپ ٹرینڈ بنائے رکھا۔ اب ایم ڈی کیٹ ملک بھر میں دس ستمبر بروز اتوار منعقد کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم کی ایم-ڈی-کیٹ کی تاریخ میں توسیع کرکے اسے 10 ستمبر 2023 کو منعقد کرنے کی ہدایت کردی نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہاں طلباء و طالبات کیلئے اہم اقدام ہے ۔

وزیرِ اعظم کی ایم-ڈی-کیٹ (MDCAT) کی تاریخ میں توسیع کرکے اسے 10 ستمبر 2023 کو منعقد کرنے کی ہدایت. کی ۔اس سے پہلے ایم-ڈی-کیٹ 27 اگست کو منعقد ہونا تھا۔

وزیرِ اعظم نے طلباء و طالبات کی گزارش پر ایم ڈی کیٹ کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا۔ایم-ڈی-کیٹ کی تاریخ میں توسیع سے طلباء و طالبات کو میڈیکل کالجز میں داخلے کے امتحان کیلئے مزید تیاری کا وقت ملے گا۔

Comments are closed.