ایران میں دہشت گردوں کا مزار پر حملہ، 4 شہری جاں بحق متعدد زخمی
فوٹو: فائل
تہران: ایران میں دہشت گردوں کا مزار پر حملہ، 4 شہری جاں بحق متعدد زخمی ہو گئے ، حملے کی ذمہ داری تاحال کسی دہشتگرد گروپ نے قبول نہیں کی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے جنوبی شہر شیراز میں شاہ چراغ مزار پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، دہشت گرد مزار کے گیٹ سے اندر داخل ہوئے اور زائرین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کی وجہ سے 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ 26 اکتوبر 2022ء کو بھی اسی مزار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 13 شہری جان سے گئے، کالعدم تنظیم داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
Comments are closed.