انجو کو پاکستان میں نیا شوہر ملا، سیما حیدر کو انڈیا میں فلم مل گئی

52 / 100

فوٹو: اسکرین گریب

اسلام آباد: انجو کو پاکستان میں نیا شوہر ملا، سیما حیدر کو انڈیا میں فلم مل گئی، بچے دونوں خواتین نے بھلا کر اپنی اپنی نئی اسائنمنٹس پکڑ لی ہیں.

انجو 2بچے چھوڑ کر دیر بالا پہنچی تھی ویزا لے کر آئی اب اپنے قیام میں ایک سال کی قانونی اجازت بھی لے لی ہے اور دیر بالا کے جس خاندان کیلئے آئی تھی اسے وہاں پذیرائی بھی مل رہی ہے.

دوسری جانب سچن مینا نامی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر اپنے چار بچوں کے ساتھ غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہونے والی پاکستانی خاتون سیما حیدر اب بولی ووڈ میں قدم رکھنے کی راہ پر گامزن ہیں۔

سیما حیدر شکل سے ہی اداکارہ لگتی تھی اب اس کو ایک بھارتی فلم ساز نے ان کی سرحد پار محبت پر مبنی فلم میں مرکزی کردار کی پیشکش کی ہے اور آج سیما نے اس فلم کیلئے آڈیشن بھی دیا ہے۔

دو دن قبل جمعرات کو سیما حیدر نے ”کراچی ٹو نوئیڈا“ نامی فلم کے لیے آڈیشن دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں سیما کو ایک مرد اداکار کے ساتھ سین پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس پر سخت فیڈ بیک بھی سامنے آ رہا ہے.

رپورٹس کے مطابق، ”کراچی سے نوئیڈا“ کے آڈیشنز میں سیما حیدر اور سچن مینا کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ فلم ”جانی فائر فاکس پروڈکشن ہاؤس“ کے بینر تلے بنائی جا رہی ہے۔

https://twitter.com/MeghUpdates/status/1689465798811885568?s=20

میرٹھ میں مقیم ایک فلم پروڈیوسر امیت جانی نے حال ہی میں سیما حیدر سے ان کے گھر پر ملاقات کی اور انہیں اس منفرد لَو اسٹوری پر مبنی اپنی آنے والی فلم میں مرکزی کردار کی پیشکش کی۔

اتر پردیش کی انسداد دہشتگردی فورس کی طرف سے کلین چٹ ملنے کے بعد سیما نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے فلموں میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔سیما حیدر کو فلم میں را ایجنٹ کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

بھارتی پروڈیوسر کو جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے اور امیت جانی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں بجرنگ دل لیڈر مونو مانیسر کی جانب سے قتل کی دھمکی ملی ہے۔

نوئیڈا کے ساتھ ساتھ میرٹھ میں پولیس کو دی گئی اپنی شکایت میں جانی نے دعویٰ کیا کہ مونو مانیسر عرف موہت یادو نے انہیں واٹس ایپ کال پر دھمکی دی تھی کہ سیما حیدر نامی پاکستانی کو اپنی آنے والی فلم میں کاسٹ نہ کیا جائے۔

سیما حیدر کا آڈیشن کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید دیکھنے میں آئی ہے، جبکہ کچھ نے سوال اٹھایا کہ ہیرو کے کردار میں سچن کو کیوں نہیں لیا۔

Comments are closed.