امریکی جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 53 ہوگئی

46 / 100

فائل:فوٹو

واشنگٹن: امریکی ریاست ہْوائی کے ماوئی جنگلات میں لگنے والی آگ پر تین روز بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا ہے ہلاکتوں کی تعداد 53 ہوگئی ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ کی بنیادی وجہ موسمیاتی تبدیلیاں ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست ہْوائی کی کاؤنٹی ماوئی کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے پہلے روز 6 افراد ہلاک ہوئے تھے اور دوسرے روز مزید 30 افراد کی ہلاکت سے تعداد 36 ہوگئی تھی۔

گزشتہ تیسرے روز میں17 افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی تعداد 53 ہوگئی۔ دھوئیں کے باعث درجنوں افراد کی حالت غیر ہوگئی جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تیز ہوا نے آگ کے پھیلاؤ میں مرکزی کردار ادا کیا۔ آگ قریبی قصبے لہینا تک پہنچ گئی جس نے کئی رہائشی عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ قصبے کو خالی کرالیا گیا۔

سیاحوں اور رہائشیوں کو جنگل کے قریب جانے سے روکا جا رہا ہے اور ایک ہزار سے زائد افراد کو پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے کا مشن انجام دے رہی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ کی بنیادی وجہ موسمیاتی تبدیلیاں ہیں۔ ماحول دوست طرز زندگی کو اپنا کر اور زہریلے مادوں کے کم سے کم استعمال سے ہم اپنی زمین کو ان ناگہانی آفات سے بچاسکتے ہیں۔

Comments are closed.