ایشیا کپ کیلئے 17 رکنی اور افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان
فوٹو: پی سی اے
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ایشیا کپ کیلئے 17 رکنی اور افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
انضمام الحق نے ایشیا کپ اور افغانستان کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا،
فہیم اشرف، طیب طاہر اور سعود شکیل کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
سعود شکیل کو افغانستان کے خلاف سیریز کیلئے 18 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے تاہم وہ ایشیا کپ کے 17 رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ڈائریکٹر مکی آرتھر اور ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن اور کپتان بابراعظم کے ساتھ مشاورت سے ٹیم کا اعلان کیا،
ایشیا کپ کیلئے 17 رکنی پاکستانی اسکواڈ میں اوپنرز، عبداللہ شفیق، فخرزمان، امام الحق جبکہ مڈل آرڈر میں بابراعظم ( کپتان )، سلمان علی آغا، افتخار احمد، طیب طاہر شامل ہیں.
Highlights from chief selector Inzamam-ul-Haq's press conference today.
Full video ➡️ https://t.co/EoaGpE08eO#AFGvPAK | #AsiaCup2023 pic.twitter.com/WnQQz1d1Hc
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 9, 2023
محمد رضوان اور محمد حارث وکٹ کیپر،
اسپنر میں شاداب خان ( نائب کپتان )، محمد نواز، اسامہ میر، آل راؤنڈر، فہیم اشرف ہیں جبکہ حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر ، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل فاسٹ بیٹری ہو گی.
افغانستان کیخلاف سیریز کیلئے 18 رکنی اسکواڈ میں عبداللہ شفیق، فخرزمان، امام الحق، بابراعظم ( کپتان )، سلمان علی آغا، افتخار احمد، طیب طاہر اور سعود شکیل، محمد رضوان، محمد حارث شامل ہیں.
افغانستان کیخلاف اسکواڈ میں شاداب خان ( نائب کپتان ) ، محمد نواز، اسامہ میر، فہیم اشرف، حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اسکواڈ کا حصہ ہیں.
پی سی بی اعلامیہ کے مطابق اس سال اپریل مئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے والے اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ طیب طاہر اور فہیم اشرف کو شان مسعود اور احسان اللہ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کے میچ سے ہوگا، قذافی اسٹیڈیم لاہور گروپ بی میں3 ستمبر کو بنگلا دیش اور افغانستان جبکہ 5 ستمبر کو سری لنکا اور افغانستان کے میچ کی میزبانی کرے گا اس کے علاوہ 6 ستمبر کو اے ون اور بی ٹو کے درمیان سپر فور کا میچ بھی لاہور میں کھیلا جائے گا۔
ایشیا کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلے گی جس کے دو میچ ہمبنٹوٹا میں 22 اور24 اگست کو کھیلے جائیں گے جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل26 اگست کو کولمبو میں ہوگا۔
Comments are closed.