امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بغداد کی بیورو چیف جین ارف کو نوکری سے فارغ

50 / 100

فائل:فوٹو

بغداد:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بغداد کی بیورو چیف جین ارف کو نوکری سے فارغ کردیا۔بیورو کے فنڈز کے مبینہ غلط استعمال کی تحقیقات کے دوران جین ارف کو رواں سال کے آغاز پر رخصت پر بھیج دیا گیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون صحافی کو غیر امریکیوں سمیت مقامی عراقی صحافیوں کو مبینہ طور پر فنڈز میں سے زیادہ رقم کی ادائیگی کرنے پر برطرف کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس پالیسی کے بعد امریکی اخبار کے بیرون ملک دفاتر میں تناوٴ کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بیورو کے فنڈز کے مبینہ غلط استعمال کی تحقیقات کے دوران جین ارف کو رواں سال کے آغاز پر رخصت پر بھیج دیا گیا تھا۔

دوسری جانب خاتون صحافی نے پیسوں کی تقسیم کو غیر قانونی قرار دینے کی تردید کی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون صحافی نے 1998 میں امریکی ٹی وی چینل کے لیے کام کرنے کے بعد 2020 میں امریکی اخبار کے لیے کام کرنا شروع کیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی اخبار نے 5 سال کے دوران دوسری مرتبہ بغداد کے بیورو چیف کو برطرف کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اخبار کے لیے کام کرنے والے غیر امریکیوں کے لیے اب یومیہ 150 ڈالر اجرت کی حد کو نافذ کیا جائے گا۔

Comments are closed.