آئین میں حاکمیت صرف اللہ کی ہے، خوارج کون سی شریعت لانا چاہتے ہیں؟
فوٹو:آئی ایس پی آر
راولپنڈی:آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خون کے آخری قطرے تک لڑے گی دہشت گردوں کے پاس ریاست کے سامنے سر تسلیم کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں۔
پشاور میں گرینڈ جرگہ سے خطاب میں جنرل عاصم منیر نے کہا پاکستان ، ریاست مدینہ کے بعد کلمے پر بننے والی دوسری ریاست ہے دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کا کچھ نہیں کر سکتی۔
انھوں نے کہا افغان حکومت کو مخاطب کرتے ہوۓ کہا کیا احسان کا بدلہ احسان کے علاوہ کچھ اور بھی ہو سکتا ہے، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کا کچھ نہیں کر سکتی۔کسی گروہ یا جتھے کے بجائے ریاستی سطح پر مذاکرات ہونگے۔
پشاور، قبائلی جرگے سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر خطاب کر رہے ہیں. آئی ایس پی آر
سپہ سالار کا معاشی و سماجی ترقی کیلئے قبائلیوں کو ساتھ لیکر چلنے کے عزم کا بھی اظہار، جنرل عاصم منیر نے کہا کہ فوج اور سیکورٹی کے تمام ادارے اور پاکستان کی عوام ایک ہیں،ہم آپ میں سے ہیں اور آپ ہم میں سے ہیں۔
اسلام سلامتی اور امن کا دین ہے،آئین میں حاکمیت صرف اللہ کی ہے، خوارج کون سی شریعت لانا چاہتے ہیں؟جنہوں نے اس دین کو دہشتگردی کی بھینٹ چڑھایا ہے انکو جواب دینا پڑے گا.
انھوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ افغان مہاجرین اگر پاکستان میں رہنا چاہتے ہیں تو یہاں کے قوانین پر عملدرآمد بھی کرنا ہوگا۔کسی بھی گروہ یا جتھے سے بات نہیں کی جاۓ گی، اگر مذکرات ہوۓ تو وہ صرف پاکستان اور عبوری حکومت کے مابین ہوں گے۔
دہشت گردوں کے پاس ریاست کے سامنے سر تسلیم کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کیلئے ترقیاتی منصوبوں میں قبائلیوں کی شرکت یقینی بنائیں گے۔
کہا حکومت کی منظوری کے بعد قبائل کے انضمام کے مسائل کے حل کیلئے ایک سیکریٹریٹ قاُئم کیا جائے گا، تقریب میں قبائلی مشران نے بھی ہمیشہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔
Comments are closed.