پاکستان ٹیم بھارت جائے گی، زمینی حقائق ڈاٹ کام نے 8 جولائی کو خبر دیدی تھی

56 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان ٹیم بھارت جائے گی، زمینی حقائق ڈاٹ کام نے 8 جولائی کو خبر دیدی تھی، ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ وزیراعظم کی بنائی ہائی پاورڈ کمیٹی اگر مگر تک محدود رہے ٹیم بھجوانے سے انکار کا مشکل فیصلہ ان کے بس کی بات نہیں ہے.

اب ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے باضابطہ تصدیق آگئی ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے انڈیا کرکٹ ٹیم بھیجے گا،
حالانکہ کہ بھارت ایشیا کپ میں پاکستان آنے سے کورا جواب دیا ہے.

بھارت کے انکار کی وجہ سے ہی پاکستان کو ایشیا کپ کا میزبان ہونے کے باوجود صرف 4 میچز ملے ہیں جب کہ 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے.

اس کے باوجود پاکستان نے بھارت میں ورلڈکپ کے پرامن انعقاد کیلئے سیکیورٹی کی یقین دہانی کا مطالبہ کرتے ہوئے ٹیم بھارت بھجوانے کا اعلان کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کھیل اور سیاست کو الگ رکھنے کے اصول کا کاربند ہے، پاکستان متواتر کہتا ہے کہ کھیلوں کو سیاست کی نظر نہیں کیا جانا چاہیے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان سمجھتا ہے انڈیا سے دوطرفہ تعلقات کو عالمی کھیلوں بارے ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے، پاکستان کا فیصلہ تعمیری اور ذمہ دارانہ رویہ کا عکاس ہے۔

ترجمان کے مطابق بھارت نے معتصبانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے بھارت نے ایشیاء کپ کے لیے اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کیا تھا۔۔پاکستان کو اپنی کرکٹ ٹیم کی سلامتی بارے گہری تشویش ہے.

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے خدشات بین الاقوامی کرکٹ کونسل، بھارتی حکام تک پہنچا رہے ہیں۔امید ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کے دوران مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

Comments are closed.