عمران خان کا کیا بنے گا؟ سب کو انتظار، ہائیکورٹ آج بڑا فیصلہ سنائے گی
فوٹو: فائل
اسلام آباد: عمران خان کا کیا بنے گا؟ سب کو انتظار، ہائیکورٹ آج بڑا فیصلہ سنائے گی،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی 8 درخواستوں پراسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے جمعرات کو محفوظ کئے گئے، توشہ خانہ کیس ڈسٹرکٹ کورٹ میں قابل سماعت ہے یا نہیں، توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کے حقِ دفاع بحال کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حق دفاع بحال کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے آغاز میں عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث کو مخاطب کرکے کہا کہ معذرت کہ اجلاس چل رہا تھا جو طویل ہو گیا اور آپ کو انتظار کرنا پڑا۔
خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے حق دفاع ختم کرتے ہوئے گواہ پیش کرنے کی اجازت نہیں دی، ٹرائل کورٹ نے گواہوں کو غیر متعلقہ کہا، ہم نے ٹرائل کورٹ کا وہ آرڈر چیلنج کیا ہے۔
خواجہ حارث نے کہا ہمارا مؤقف ہے کہ ہمارے گواہ ٹیکس کنسلٹنٹ اور اکاؤنٹنٹ ہیں جو کیس سے متعلقہ ہیں۔خواجہ حارث نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر لگے چارج کا ان گواہوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
وکیل کا موقف تھا کہ ٹرائل کورٹ نے گواہوں کی لسٹ صرف ایک دن میں مسترد کر دی۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حقِ دفاع بحال کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ ہم اس پر مناسب آرڈر جاری کریں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی 8 درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔۔دونوں محفوظ فیصلے جمعہ کو سنائے جائیں گے۔
دوسری طرف چیئرمین پی ٹی آئی کے سنیئر کونسل کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروفیت کے باعث ڈسٹرکٹ کورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کیس میں کارروائی تین مرتبہ ملتوی کی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلے تک ضلعی عدالت کو کارروائی سے روکنے کی ابزرویشن دی تھی۔
Comments are closed.