عمران خان کو نیب اور پولیس کے 5 مقدمات میں آج پیشی کے نوٹسز جاری

فوٹو: دی پرنٹ فائل

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نیب اور پولیس کے 5 مقدمات میں آج پیشی کے نوٹسز جاری کئے گئے ہیں اسلام آباد پولیس نے 5 الگ الگ مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کیلئے نوٹسز جاری کئے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش ہوکر مقدمات میں شامل تفتیشن ہونے کی ہدایت کی گئی ہےنیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کر لیا ہے۔

نومئی واقعات میں میں پولیس نے پانچ الگ الگ مقدمات میں نوٹسز جاری کئے ہیں،نوٹسز کے مطابق بار بار طلبی کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی پولیس کے سامنے پیش نہیں ہورہے۔

پولیس کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کو جمعہ کے روز جی الیون اسلام آباد پولیس سنٹر میں ایہس ایس پی آپریشنز کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اپنی دفاع میں کوئی ثبوت لانا چاہیئے تو ہمراہ لاسکتے ہیں،دوسری طرف چیئرمین پی ٹی آٗی کو نیب نے بھی آج طلب کر لیا ہے۔

القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کو بطور ملزم آج نیب دفتر پیشی کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو القادر ٹرسٹ سے متعلق دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسلام آباد کے تھانہ ترنول، تھانہ کوہسار اور تھانہ کراچی کمپنی سمیت دیگر نے عمران خان کو تفتیش کےلئے طلبی کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ایس پی آفس پیش ہوں۔

Comments are closed.