خاکروب خواتین پر قسمت کی دیوی مہربان ،لاٹری ٹکٹ پر 10 کروڑ روپے کا انعام نکل آیا
فائل:فوٹو
نئی دہلی: خاکروب خواتین کے گروپ کے خریدے گئے لاٹری ٹکٹ پر 10 کروڑ روپے کا انعام نکل آیا۔ان کاکہناہے کہ انعام میں ملنے والی رقم قرض اتارنے، بچوں کی تعلیم اور گھر بنانے پر خرچ کریں گی۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں 11 خاکروب خواتین نے 25،25 روپے اکٹھا کرکے لاٹری کا ٹکٹ خریدا۔ لاٹری ٹکٹ کے لیے پیسے جمع کرنے والی خاتون کے پاس 25 روپے بھی نہیں تھے اس لیے انہوں نے اپنی ساتھی سے پیسے ادھار لے کر اپنا حصہ ڈالا۔
خاکروب خواتین کے قسمت نے ساتھ دیا اور ان کی 10 کروڑ یعنی 12 لاکھ امریکی ڈالر کا جیک پاٹ نکل آیا۔ خواتین خاکروبوں کا یہ گروپ گھر گھر جا کر کوڑا اکٹھا کرتا ہے اور انہیں اس کام کے 250 روپے روزانہ ملتے ہیں۔ تھوڑی بہت رقم کچرا بیچ کر بھی یہ خواتین کما لیتی ہیں۔
تمام خواتین کے حصے میں ٹیکس کٹنے کے بعد 63 لاکھ فی کس آئیں گے۔ دس کروڑ کی لاٹری جیتنے کے بعد بھی 11 خواتین خاکروب دوسرے دن معمول کے مطابق اپنے کام پر پہنچ گئیں۔
ان کا کہنا ہے جس کام سے ملی رقم سے انہوں نے لاٹری ٹکٹ خریدا وہ نہیں چھوڑیں گی اور انعام میں ملنے والی رقم قرض اتارنے، بچوں کی تعلیم اور گھر بنانے پر خرچ کریں گی۔
Comments are closed.