کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کااہلیہ سے علیحدگی کا اعلان
فائل:فوٹو
اونٹاریو: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور ان کی اہلیہ صوفی گریگوئر کے درمیان شادی کے 18 سال بعد علیحدگی ہوگئی۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سوشل میڈیا پر شیئرکی جانے والی پوسٹ میں اہلیہ صوفی گریگوئر سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں نے طویل اور مشکل بات چیت کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہ اپنے بچوں کو محفوظ، محبت بھرے اور باہمی تعاون کے ماحول میں پرورش کے لیے خاندان کے قریبی فرد کی طرح رہیں گے۔ اپنے بچوں کی بھلائی کے لیے سب سے درخواست ہے کہ ہماری اور ان کی نجی زندگی کا احترام کریں۔
یاد رہے کہ ٹروڈو اور صوفیہ کی شادی مئی 2005 میں ہوئی تھی، دونوں کی شادی 18 سال قائم رہی اور ان کے 3 بچے ہیں۔
کینیڈین وزیراعظم آفس کے مطابق جسٹن ٹروڈو اور صوفی نے علیحدگی کی قانونی دستاویزات پر دستخط کردیے ہیں۔
Comments are closed.