پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی نشان منسوخ ہونے کا خدشہ
فوٹو: فائل
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی نشان منسوخ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا اور الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ٹینشن دینے کی ایک اور وجہ تلاش کرلی ہے۔
الیشکن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے پارٹی سربراہ کو طلب کرکے اظہار وجوع کانوٹس جاری کردیا ہے، اس بارانٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر پی ٹی آئی ایک اور مشکل میں پڑ گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے اس پر پارٹی کاانتخابی نشان منسوخ ہونے کا خطرہ ہے اسی لئے الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہ کو طلب کرکے اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا۔
تحریک انصاف کی مقررہ وقت پر انٹرا پارٹی الیکشن کرانے میں ناکام رہی ،الیکشن کمیشن کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کو 4 اگست کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیاہے۔
الیکشن کمیشن کے اظہار وجوہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انٹراپارٹی الیکشن الیکشن ایکٹ کے تحت لازم ہیں۔۔تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن 13 جون 2021 کے بعد سے نہیں ہوئے۔
انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر پارٹی نشان کیوں نے واپس لیا جائے،نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے جو انٹراپارٹی انتخابات کرائے تھے وہ آئین کے مطابق نہیں تھے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ بطور پارٹی سرطراہ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوکر اپنی پوزیشن واضح کریں ۔۔یاد رہے الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کو پارٹی آئین کے خلاف قرار دیدیا تھا۔
Comments are closed.